تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا راج، سڑکیں کئی مقامات سے بند

پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی سرِ شام شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے جس کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے ۔

موٹروے ترجمان کے مطابق دھند کی وجہ سے لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ ، موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن اور موٹروے ایم فورپنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم تک اور سیالکوٹ موٹروے لاہور سے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے.

جی ٹی روڈز پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹر یفک کی روانی متاثر ہے ۔

روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورگاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں جبکہ مزید معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

جواب دیں

Back to top button