
روس پاکستان اور افغانستان کو قدرتی گیس فراہم کرنے پر آمادہ ہوگیا۔
روس کی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک کا کہنا تھا کہ طویل مدتی منصوبے کے تحت پاکستان اور افغانستان کو وسط ایشیا یا ایران کے ذریعے قدرتی گیس فراہم کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یورپ کو پائپ لائن کے ذریعے گیس بحال کرنے کے لیے تیار ہیں، اس پائپ لائن کو سیاسی وجوہات کی بنا پر روکا گیا، روس ترکیہ میں قائم مرکز کے ذریعے اضافی گیس سپلائی پر بات چیت کر رہا ہے۔







