تازہ ترینتحریکخبریں

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے غلط بیان منسوب کیا گیا : اعلامیہ

ایوانِ صدر اسلام آباد نے تردید کی ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے غلط بیان منسوب کیا گیا۔

یہ تردید ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کی گئی ہے۔ایوانِ صدر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیان منسوب کیا گیا کہ سابق آرمی چیف اور ٹیم نے سینیٹ اور عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی مدد کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدرِ پاکستان کے بیان کو سیاق اور سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ایوانِ صدر اسلام آباد کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیان کو توڑ مروڑ کر خود بنا کر پیش کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button