
انجینئر امیر ضمیر خان کو سیکرٹری جنرل آئی ای پی نامزد کردیا گیا یہ نامزدگی کونسل مشاورت کے بعد صدر آئی ای پی فرحت عادل نے کی انجینئر امیر ضمیر خان تین سال کے لئے سیکرٹری منتخب کر لیا گیا خس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا ہے
وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے انجینئر امیر ضمیر خان کو سیکرٹری جنرل بننے پر مبارکباد دی اور پیغام دیا کہ انجینئر ز کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کوشش کر رہی ہے احسن اقبال نے آئی ای پی نئی باڈی سے کہا کہ معاشی بحران حل کے لئے تجاویز دیں تاکہ اس کی روشنی میں ترقی کی راہ پر چلا جا سکے سیکرٹری جنرل امیر ضمیر خان نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو یقین دہانی کرائی کہ انجینئر ز ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انجینئر امیر ضمیر نے حکومت کی طرف سے بیس ہزار انجینئر ز کے لئے 40 ہزار روپے ماہانہ انٹرن شپ قابل ستائش قدم ہے اس سے بے روزگاری میں کمی آئے گی اور انجنیئر ز کو پروگرام سے افادیت حاصل ہو سکے گی انھوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے لئے سب کو ملکر چلنا ہوگا اس وقت باہمی لڑائی خاتمے ختم کرنا ہوں گے







