
وانا (خصوصی رپورٹ آدم خان وزیر سے) آئی جی ایف سی ساؤتھ (KP) میجر جنرل ہارون حمید چودھری نے آمن وآمان کے حوالے سے ضلع جنوبی وزیرستان میں وزیر قبائل کے سرکرہ قبائلی عمائدین کے ساتھ گرینڈ جرگہ کیا.
جرگے میں سکاؤٹس فورس کمانڈنٹ محمد اویس شمیم ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اشفاق خان موجود تھے .
جرگے کے دوران سیکورٹی کی موجودہ صورتحال امن وآمان کی بحالی کے لئے سیکورٹی فورسز اور عمائدین کی مشترکہ کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی ایف سی ساؤتھ کے پی میجر جنرل ہارون حمید چودھری نے زور دیا کہ مقامی لوگوں کی مدد کے لئے سازگار سیکورٹی ماحول لازمی ہے۔
اسی طرح معدنیات کے ذخائر کے سروے سے اس علاقے کے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا اور سب کچھ یہ تب ممکن ہے کہ اگر اس علاقے میں مکمل امن آمان قائم ہو جائے۔
سرکردہ عمائدین آگے آئیں آمن وآمان کے لئے اپنی ذمہ داری لیں اور علاقائی (خاور) کے نظام کو یقینی بنائیں۔
آئی جی ایف سی نے واضح کیا کہ گاڑیوں کے کالے شیشوں پر کسی قسم کی کوتاہی 27 دسمبر 2022 کے بعد برداشت نہیں کی جائے گی.
اسمیں عوام سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں جرگے میں احمدزئی وزیرقبائل کے سرکردہ مشران نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔







