تازہ ترینخبریںسیاسیات

پیپلز پارٹی کی کوئی قیادت نیب کی ترمیم سے بری نہیں ہوئی، نیئر بخاری

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کوئی قیادت نیب کی ترمیم سے بری نہیں ہوئی وہ جو کہتے ہیں اقتدار میں اپنے مقدمات ختم کرنے آئے ہیں پیپلز پارٹی کبھی بھی مقدمات سے نہیں ڈرتی ۔ہماری قیادت نے ہمیشہ سامنا کیا اور بعد میں بری ہوئے۔یہ تو تم گھبرا رہے ہو اور تمہار ا مطالبہ ہے کہ قوم انتخابات میں پڑ جائے اور دوبارہ انتخابات میں آکر ان مقدمات سے چھٹکا رہ مل جائے۔لیکن یا درکھو انتخابات وقت پر ہوں گے اور مدت 18 اگست 2023 میں پوری ہو گی۔ان انتخابات میں پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتیں کامیاب ہو کر سامنے آئیں گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد میں پارٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر خیبر پختون خوا کے جنرل سیکرٹری سابق صوبائی وزیر شجاع سالم المعروف شازی خان نے بھی خطاب کیا ۔سید نیئر بخاری کا کہنا تھا یہ جو لاہور میں آکر بیٹھ گئے ہیں ان کو صرف سرکاری پروٹوکول چائیے۔یہ ڈر اور خوف سے مقدمات کا سامنا نہیں کر رہے اور بنی گالا نہیں آ رہے ۔انہوں نے کہا کہ واضح کرتے ہیں اس ملک میں قانون کی عمل داری ہو گی۔جس نے قانون توڑا یا خلاف ورزی کی اس کا احتساب ہوگا۔ہم نے بھی احتساب کو بھگتا ہے پیپلز پارٹی کبھی اس سے نہیں گھبرائی ہے۔اب تمہیں مقابلہ کرنا پڑے گا۔سید نیئر بخاری کا مذید کہنا تھا چار سال اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ایک پیج پر رہنے کا دعویٰ کرنے والا اب ایک ہی رٹ لگا رہا ہے اس کے خلاف سازش ہوئی ہے اب باجوہ کا نام لے کر کہتے ہیں سارا کچھ انہوں نے کیا ۔اگر ہمت تھی بیساکھیوں پر نہیں تھے چیف ایگزیکٹو تھے تو باجوہ کو سائیڈ پر کرتے آج کیوں شور مچا کر الزام لگا رہے ہو۔انہوں نے کہا کہ اسی بنیاد پر گورنر پنجاب نے وزیر اعلی کو اعادہ کا ووٹ لینے کی ایڈوائس دی ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نظریات کا ساتھ دینے والے کارکنان کو ان کی معراج پر پہنچایا ہے ۔اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع سالم خان نے ایبٹ آباد میں پروٹیکٹر آفس کے قیام اور ہزارہ کی تمام تحصیلوں میں بے نظیر انکم سپورٹس کے دفاتر قائم کرنے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

Back to top button