تازہ ترینخبریںپاکستان

وانا میں پاکستان کی تاریخ میں اقلیتوں کے کردار پر پروقار تقریب کا اہتمام

 

وانا (رپورٹ آدم خان وزیر سے) محکمہ امور نوجوانان نے سول انتظامیہ لوئر وزیرستان کے تعاون سے ایف سی کیمپ میں واقع وانا چرچ میں مسیحی برادری کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا، پروگرام”پاکستان کی تاریخ میں اقلیتوں کے کردار” پر تھی۔

پروگرام میں ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اشفاق خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مسیحی برادری کے ان بزرگوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردار علی وزیر بھی موجود تھے۔

جنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے مسیحی برادری کے تحفظات اور ان کے مسائل بھی سنے اور کہا کہ وہ بہت جلد ان مسائل کو حل کریں گے۔
اس موقع پر ڈی سی نے کیک بھی کاٹ لیا گیا۔

پادری ذیشان عالم اور پی ٹی آئی ونگ کے نائب صدر آکاش مسیح کے ساتھ مسیحی برادری کے مرد و خواتین دونوں موجود تھے۔

ڈی سی اشفاق خان نے پروگرام کے اختتام پر مسیحی برادری کے مرد و خواتین میں کرسمس کے تحائف بھی تقسیم کئے۔ اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.

جواب دیں

Back to top button