تازہ ترینتحریکخبریں

سپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو گورنر نے سزا وزیراعلیٰ کو دے دی ، بیرسٹر علی ظفر

بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سپیکر نے گورنر کے کہنے پر اجلاس بلانے سے انکار کر دیا تھا ، سپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو گورنر نے سزا وزیر اعلیٰ کو دے دی۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لے ہی نہیں سکتے تھے۔ ہمارا موقف تھا کہ لڑائی گورنر اور سپیکر کی ہے، سزا وزیر اعلیٰ کو دے رہے ہیں، اگر اجلاس نہیں بلایا گیا تو وزیر اعلیٰ کیسے اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ عدالت 11 تاریخ کو حتمی فیصلہ دے گی کہ گورنر کا فیصلہ درست تھا یا نہیں۔

جواب دیں

Back to top button