
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کسٹمز حکام نے چھاپہ مار کر گودام سے کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ہے۔
کسٹمز حکام کے مطابق لیاقت آباد نمبر 4 میں کسٹمز انٹیلی جنس اسمگل شدہ کپڑے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر گودام پر چھاپہ مارا۔چھاپے کے نتیجے میں گودام سے مختلف اقسام کا سمگل شدہ کپڑا ضبط کرلیا گیا۔ضبط شدہ کپڑے کی مالیت کروڑوں روپے ہے، برآمد کئے گئے کپڑے کو ٹرکوں کی مدد سے کسٹمز ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔
چھاپے کے دوران کپڑے کی سمگلنگ میں ملوث ملزمان فرار ہوگئے تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔







