تازہ ترینتحریکخبریں

گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، فواد چودھری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

ٹوئٹر بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ پرویز الہٰی اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔ گورنر کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جائے گا اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے۔

گورنر پنجاب کے پاس وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا اختیار نہیں، وزیراعلیٰ کو اسمبلی منتخب کرتی ہے اور اسمبلی ہی ہٹا سکتی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ نے 58 ٹو بی کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے ، ن لیگ کو چاہیے تھا اجلاس میں اپنے بندے پورے کرتی ، وزیراعلیٰ نے کبھی نہیں کہا کہ اعتماد کا ووٹ نہیں لینا، سپیکر اسمبلی اجلاس بلائیں گے تو ہی اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

جواب دیں

Back to top button