
سینئر وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس کم از کم 100 دن تک ہوسکتا ہے، اسمبلی اجلاس 365 دن بھی ہو تو میڈیا کو کیا اعتراض ہے؟
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 130 کے سیکشن 7 کے تحت اجلاس کے دوران دوسرا اجلاس نہیں ہوسکتا۔ سپیکر کی رولنگ پر اعتراض ہے تو کورٹ میں چلے جائیں، ان کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں، اگر ہیں تو گھوڑا بھی حاضر ہے، میدان بھی۔
صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ گورنر کو کیا مسئلہ ہے ہم کابینہ میں رہیں یا نہ رہیں؟ گورنر وفاق کے کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں، آئین اور قانون کے مطابق نہیں چل رہے۔ اسمبلی قانون اور قاعدے کے مطابق چلنی ہے، یہ اوچھے ہتھکنڈے الیکشن میں نہ جانے کے لئے ہیں۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ یہ واحد اپوزیشن ہے جو چاہتی ہے الیکشن میں نہ جائیں۔







