
پنجاب کے وزیر برائے پارلیمانی امور راجہ بشارت نے سپیکر سبطین خان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائے گئے خط کی تصدیق کردی۔
راجہ بشارت نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر پنجاب کی تبدیلی کے لیے صدر مملکت کو خط لکھ دیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل101 سب آرٹیکل 3 کے تحت صدر کو اختیار ہے کہ وہ گورنر کو گھر بھیج دیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف سپیکر پنجاب اسمبلی نے صدر مملکت کو خط لکھا، جس میں گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی۔سپیکر نے خط میں گورنر پنجاب کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی ہے ۔







