
لاہور (میاں عمران ارشد) جیل کی سیکیورٹی اور روشنی کے انتظامات کو چیک کیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ جیل ہسپتال میں اسیران کو میسر طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات نے جیل کے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور مزید بہتری کے لئے جیل انتظامیہ کو ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں نے جیل افسران و ملازمین کو اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات کا مزید کہنا ہے کہ تشدد ، رشوت اور پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔







