
قومی اسمبلی میں انسداد منشیات ترمیمی بل منظور کرلیا گیا جس کے تحت سزائے موت عمرقید میں تبدیل کردی گئی۔
وزیرقانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں بل پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔انسداد منشیات بل کے تحت سزائے موت کو عمر قید سے تبدیل کردیا گیا ہے۔
26 مئی سے جاری پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔
مشترکہ اجلاس میں دس بلز کی منظوری دی گئی۔







