تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

لاہور کی ہزاروں ایکڑ گرین لینڈ کو رہائشی اورکمرشل کرنے کی تیاری

اہم شخصیات کو فائدہ پہنچانے کیلئے لاہورکے ماسٹر پلان 2050 میں ہزاروں ایکڑ گرین لینڈ کو رہائشی اورکمرشل کرنے کی تیاری کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی شخصیت سمیت شہرکی 4 اہم شخصیات کے فرنٹ مین کام کررہے ہیں، جبکہ 87 ہزار ایکڑگرین لینڈ کو رہائشی اورکمرشل میں بدلنے کیلئے تیزی سے کام کیاگیا ہے، زمین کے مالکان سے کوئی بھی کاروباری شخصیات اراضی خرید سکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور  پر کاہنہ کاچھا اورملحقہ علاقوں کی 32 ہزارایکڑ اراضی کوبدلاجائےگا، روڈا کے فیز 2 اور 3 کو اس پلان سے باہر رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس منصوبے سے بہت سی اہم کاروباری شخصیات کو فائدہ پہنچے گا اور اس سلسلے میں ایل ڈی اے اتھارٹی کا ایک اجلاس کل ہونے جا رہا ہے جس کی صدارت اتھارٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کل کے اجلاس میں منظوری دیےجانےکاامکان ہے۔

جواب دیں

Back to top button