
مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا تو سمجھا جائے گا کہ وہ اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔
ملک احمد خان نے کہا کہ گورنر کی ہدایت کی تعمیل وزیراعلیٰ اور سپیکر نے کرنی ہے۔ کل اعتماد کا ووٹ لینا وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ کے پاس 186 ارکان کی حمایت حاصل ہے تو ایوان میں ثابت کیوں نہیں کرتے؟
ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کے پاس ارکان کی حمایت ہوتی تو وہ سپیکر کی رولنگ کا سہارا نہ لیتے۔ اجلاس جاری ہے وزیراعلیٰ کو کل اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے۔







