تازہ ترینتحریکخبریں

حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے پڑیگا: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے پڑے گا۔

 ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام اور فاشزم کی طرف جا رہا ہے۔ حکمراں پہلے کہتے تھے کہ اسمبلیاں توڑیں، الیکشن کرا دیں گے، مگر اب کھیلیں گے، نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر آ گئے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے۔ حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے پڑے گا اور رسوائی ہو گی قوم کی بکنے اور نہ بکنے والے ہر ممبر پر نظر ہے۔.

جواب دیں

Back to top button