تازہ ترینجرم کہانیخبریں

نازیبا ویڈیو کیس؛ عامر لیاقت کی بیوی کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

کراچی کی ماتحت عدالت نے نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں عامر لیاقت مرحوم کی اہیلہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل میجسٹریٹ شرقی نے اپنی ہی شوہر کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں عامر لیاقت مرحوم کی اہیلہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ملزمہ کے وکیل لیاقت گبول نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ملزمہ دانیہ بے گناہ اس وقت قید ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ان کو ضمانت دی جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے ملزمہ کے وکیل سے استفسار کیا کہ پوری سٹی کورٹ میں ایف آئی اے کا ایک ہی پراسیکیوٹر ہے، جمعرات کو ایف آئی اے کے کیسز کی سماعت ہوتی ہے، آج نا ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر موجود ہیں نا ہی تفتیشی افسر، اگر آپ دلائل دینا چاہتے ہیں تو ہم سننے کیلئے تیار ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کہ سماعت 22 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

عامر لیاقت کی موت سے چند ماہ قبل ان کی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں۔ جس کے بعد عامر لیاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسی دوران دانیہ نے خانیوال میں خلع کے لیے درخواست بھی دائر کردی تھی۔

نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آنے کے کچھ ہی عرصے بعد عامر لیاقت انتقال کرگئے تھے۔

عامر لیاقت کی بیٹے نے دانیہ کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دائر کی ہے۔ اسی بنیاد پر ایف آئی اے نے دانیہ کو خانیوال سے گرفتار کجرکے کراچی کی عدالت میں پیش کیا۔

دانیہ کے وکیل کا موقف ہے کہ نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آنے میں ان کی موکلہ کا کوئی تعلق نہیں، اسے مرحوم شوہر کی جائیداد سے حصہ مانگنے کی سزا دی جارہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button