تازہ ترینخبریںپاکستان

اسمبلیاں توڑنے کا چیلنج تاحال برقرار ہے ، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا چیلنج تاحال برقرار ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہم صرف یہ چیک کرنا چاہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کو ایوان کا اعتماد بھی حاصل ہے یا نہیں۔ عدم اعتماد جمع نہ کراتے تو کل ہم سے سوال ہوتا کہ آپ نے آئینی راستہ کیوں اختیار نہیں کیا ؟ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اسمبلی توڑنا چاہتا ہے تو اسمبلی کا اعتماد پہلی شرط ہے ، گورنر پنجاب نے سی ایم کو ایڈوائس بھیجی ہے کہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں، اسمبلیاں توڑنا غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل ہے ، ایک پاگل انسان اپنی انا کی خاطر اسمبلیاں قربان کررہا ہے، اسمبلی توڑنا چاہتے ہیں تو پہلے اعتماد حاصل کریں اور اسمبلی توڑیں، بسم اللّٰہ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاست میں ہر چیز ممکن ہوسکتی ہے، سیاست ممکنات کا کھیل ہے، میری لیڈر شپ سیاستدان ہے، ان میں ضد اور پاگل پن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ صورتحال میں کوئی چیز سود مند ہوئی تو ضرور اختیار کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button