تازہ ترینخبریںسیاسیات

مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے صوبائی قیادت کیخلاف علم بغاوت بلند کر دیا

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں انتشار کا شکار ، نظریاتی کارکنان نے صوبائی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کرکے مرکزی قائدین کو ایک ماہ کا نوٹس دیتے ہوئے ڈی چوک میں احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

صوبائی صدر امیر مقام ،جنرل سیکرٹری مرتضی جا وید عباسی کو عہدوں سے فارغ کرنے کے لئے ایبٹ آباد سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع کے نظریاتی کارکنان اسلام آباد پہنچ گئے ۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پارٹی بچاؤ تحریک کے قائدین نے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے صوبہ میں پارٹی کے اختلافات پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس حوالہ سے سوموار کے روز نیشنل پریس اسلام آباد میں پارٹی بچاؤ تحریک کے چیئرمین ذاہد خان منڈان ،مسلم لیگ ن ایبٹ آباد کے سینئر رہنما سردار عبدالرشید ،محمد خان سواتی اور دیگر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صوبائی صدر امیر مقام ڈیل کے ساتھ مسلم لیگ ن میں آئے ہیں۔ جن کا تعلق پی ایم ایل این سے نہیں ق لیگ سے تھا ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ امیر مقام نے پارٹی کو سخت نقصان پہنچایا ہے ۔خیبر پختون خوا میں مسلم لیگ ن کی دو مرتبہ حکومت رہی ہے لیکن اب ان کے دور صدارت میں صرف دو سیٹیں ہیں۔صوبائی صدر کی وجہ سے کوئی بھی مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہو رہا ہے بلکہ انہوں نے سینئر سیاستدانوں کو بھی نظر انداز کرنا شروع کیا ہوا ہے۔جس سے صوبہ میں مسلم لیگ ن تباہ ہو رہی ہے ۔

انہوں نے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال سے صوبہ کے معاملات میں نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ماہ کےا ندر کمیٹی نہ بنائی گئی تو خیبر پختونخوا کے نظریاتی مسلم لیگ ن کے کارکن ڈی چوک میں احتجاج کریں گے ۔

جواب دیں

Back to top button