
تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ 23 دسمبر کو اسمبلیاں توڑیں گے ، 27 کلو میٹر کی حکومت گر جائے گی۔
اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ آج 2 مقدمات پر جوڈیشل کمپلیکس آئے، دونوں جھوٹے مقدمات تھے، ایک مقدمہ اعظم سواتی اور دوسرا عمران خان کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 10 جنوری تک توسیع ہو گئی ہے، سیلاب زدہ افراد کی امداد کے بجائے جہاز سیاسی شخصیات کے لیے اڑائے جا رہے ہیں۔







