
قطر میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ فائنل کا معرکہ دیکھنے ترک صدر رجب طیب اردوان کے علاوہ فرانسیسی صدر میکرون سٹیڈیم میں موجود تھے۔
ترک ایوان صدر کے مطابق صدر اردوان قطر میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے دوحا پہنچے، جہاں قطری وزیر صلاح بن غنیم اور دیگر ترک حکام نے صدر اردوان کا استقبال کیا۔
فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے فرانسیسی صدر میکروں بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ قطر میں موجود تھے۔
اس کے علاوہ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے بھی قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل دیکھا







