
مسلم لیگ (ن) کے اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ اور سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر دیے۔
ن لیگی اراکین نے ڈپٹی سپیکر پنجاب کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پر دستخط کردیے ہیں۔ دستخط کرنے والے ارکان میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان شامل ہیں۔ تحریک عدم اعتماد پیر کو جمع کروادی جائے گی۔
ن لیگ کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ہمارے پلان اے، بی اور پلان سی سب تیار ہیں۔







