تازہ ترینجرم کہانیخبریں

بیٹے نے ماں اور بہن کو گلا دبا کر قتل کردیا

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں بیٹے نے ماں اور بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کامران نے والدہ اصغری بی بی اور بہن ماہ نور کو گلے دبا کر قتل کیا۔پولیس نے کہا کہ ملزم اپنی بہن ماہ نور کی شادی رشتے داروں میں کرنا چاہتا تھا مگر اس کی والدہ اور بہن شادی کہیں اور کرنا چاہتی تھیں، جس پر اس نے دونوں کو سوتے میں گلے دبا کر قتل کر دیا۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہیں اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

Back to top button