
اسلام آباد (ضیاءتنولی ) پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دونوں صاحبزادے سعد باجوہ او ر علی باجوہ گذشتہ روز عام ایئر لائن کی اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہوئے دبئی پہنچ گئے ہیں۔
سابق آرمی چیف کے دونوں بیٹوں نے بڑی ایئر لائن کی بجائے عام ایئر لائن اور بزنس کلاس کی بجائے اکانومی کلاس میں سفر کیا اور دیگر مسافروں کی طرح بغیر پروٹوکول سفر کیا۔
قبل ازیں ایئر پورٹ پر بھی انہوں نے عام مسافروں کی طرح امیگریشن کرائی اور کسی جگہ پر پروٹوکول نہ لیا ۔







