تازہ ترینخبریںسپورٹس

پی ایس ایل اتنا بڑا ہوگا آپ سوچ نہیں سکتے ۔ رمیض راجہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیض راجہ نے کہا ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس بار پی ایس ایل کتنا بڑا ہونے والا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے سلسلے میں ہونے والے ڈرافٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپانسرز نے ہمارا پہلے دن سے ساتھ نبھایا ہے۔ کوشش ہے کہ ہر سال اس برانڈ کو بڑے سے بڑا بنایا جائے، بڑے بڑے پلیئرز اس ایڈیشن کے لیے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ کی آمدن میں کافی اضافہ ہوا۔ پاکستان سپر لیگ کا ہیش ٹیگ ’سوچ ہے آپ کی‘ رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button