تازہ ترینتحریکخبریں

سپیکر کو استعفوں کی تصدیق کیلئے خط لکھ دیا ، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپیکر کو پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کیلئے خط لکھ دیا ہے، سپیکر چاہیں سب کو ایک ساتھ بلائیں یا ایک ایک کرکے بلائیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 17 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، حکومت کا الیکشن کروانے کا ارادہ نہیں، اپنے دستخطوں کے ساتھ میں سپیکر کو خط بھیج رہا ہوں، سپیکر ہمیں بلائیں تاکہ  ہم ان کے سامنے پیش ہو سکیں اور اجتماعی طور پر پیش ہو کر فیصلےکی تجدید کر سکیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ میں خط سپیکر قومی اسمبلی کو بھیج رہا ہوں، عمران خان نے خط کی منظوری دے دی ہے، سپیکر وقت دیں اور ہم فیصلے کی تجدید کرسکیں۔

جواب دیں

Back to top button