تازہ ترینتحریکخبریں

جنرل باجوہ کے این آر او ٹو کی گنگا میں سارے کرپٹ دھل کر پاک ہو رہے ہیں: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے کرپٹ ٹولے کو این آر او ٹو دیا اس لیے سارے کرپٹ دھل کر پاک ہو رہے ہیں۔

ملک بھر کے طلبا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا ملک پر اصل ظلم جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے چوروں کو این آراو ٹو دے کر کیا، ایک سازش کے تحت اُس حکومت کو گرایا گیا جس پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا، چوروں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، اب سارے کرپٹ این آر او کی گنگا میں دھل کر پاک ہو رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا مقصود چپڑاسی کیس میں مفرور سلیمان شہباز بھی واپس آگیا، ہمیں لیکچر دے رہا ہے جبکہ نواز شریف واپسی کے لیے پر تول رہے ہیں، زرداری پر کرپشن کیسز ختم ہوئے، ان کی بہن بھی پاک ہو گئیں۔ انسان کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے جبکہ جانوروں کے معاشرے میں طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے، جو معاشرے خوشحال ہیں سب سے زیادہ انصاف وہیں ہوتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button