تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کا حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا سٹیبلشمنٹ اور حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ، عمران خان کی دھمکیاں ، بیانیہ دفن ہوچکا ہے ۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عارف علوی مسکین آدمی ہیں ، وہ عمران خان کے سامنے کوئی بات نہیں کر سکتا۔ چاہتے ہیں عمران خان 17 دسمبر کو تاریخ نہ دیں، دونوں اسمبلیاں ہی توڑ دیں، جس اسمبلی کو توڑ دیا جائے گا وہاں الیکشن کروایا جائے گا، جس اسمبلی سے استعفے دیں گے وہاں ضمنی الیکشن کروائے جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پنجاب میں اکثریت حاصل کر لیں گے ، نواز شریف ن لیگ کی انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جو سہولتیں 2018 میں حاصل تھیں وہ اب حاصل نہیں ہوں گی، پی ٹی آئی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے کر بلیک میل کرنا چاہتی ہے، جو سیاسی نقصان ہونا تھا وہ ہو چکا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آج بھی وفاقی حکومت نگران حکومت کے حوالے کر دیں تو 90 دن ملک پر بھاری گزریں گے، عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کروانے کیلئے تحریک چلا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button