
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پشاور میں انعقاد سے متعلق رمیز راجہ کے بیان پر عوامی نیشنل پارٹی نے اپنا احتجاج کیا ہے۔
اے این پی خیبر پختون خوا کی ترجمان ثمر بلور نے کہا کہ رمیز راجہ کا پشاور سے متعلق بیان غلط اور تکلیف دہ ہے، پشاور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کے بعد اپنے پیروں پر کھڑا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے پشاور میں بین الاقوامی میچز زیر غور نہیں ، حکومت سے سوال ہے پھر 2 بڑے سٹیڈیمز پر خرچہ کیوں کیا جا رہا ہے؟
واضح رہے کہ رمیز راجہ نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ خوفزدہ ہیں کہ پشاور اب بھی غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے ریڈ فلیگ زون ہے







