
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے ادارے فوج اور عدلیہ سوچیں کہ ہم آج کہاں کھڑے ہیں۔
ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگرپاکستان نیچے چلا گیا تو سب جواب دہ ہوں گے۔ حیران ہوں کہ تاجرکیوں خاموش بیٹھے ہیں؟ کسانوں کو بھی اپنی آوازبلند کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل صرف اور صرف صاف شفاف انتخابات ہیں۔







