تازہ ترینخبریںپاکستان

62 فیصد نوجوان پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں : رپورٹ

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے ایک حالیہ سروے  میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک کے 62 فیصد نوجوان ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔

ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش 15 سے 24 برس کی عمر کے نوجوانوں میں سب سے زیادہ نمایاں ہے۔

سروے کے مطابق معاشی صورتِ حال، کام کرنے کے یکساں مواقع اور عزت کا حصول ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش کی وجوہات میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ صنفی مساوات اور بہتر تحفظ کی تلاش بھی ملک چھوڑنے کی خواہش کی اہم وجوہات ہیں۔

یہ تصور کہ بیرونِ ملک سفر کرنے سے عزت بڑھے گی ہر عمر کے لوگوں میں  بہت واضح ہے۔بڑی عمر کے افراد میں ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش کی وجہ ان کے بیرونِ ممالک میں رہنے والے بچے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button