تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی میں آج رات سے تیز ہوائیں چلیں گی ، موسمیاتی تجزیہ

موسمیاتی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ کراچی میں آج رات سے شمال مشرق سے تیز ہوائیں چلیں گی جو خشک اور خنک ہونے کے ساتھ گرد آلود بھی ہوگی۔

کراچی میں ہواؤں کے باعث خنک موسم میں اضافہ ہوگا جس میں  12 سے 15 دسمبر تک کمی آجائے گی۔ دسمبر کے آخری دن سرد رہیں گے جبکہ جنوری میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے۔

 12 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگا، جس سے بلوچستان کے ساحلی میں علاقوں میں بارش، زیارت اور کوئٹہ میں ہلکی برفباری کا امکان ہے، 15 دسمبر تک یہ سلسلہ ملک پر اثرانداز رہے گا۔

 مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی حصے اور بالائی پنجاب پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button