تازہ ترینتحریکخبریں

اسمبلی تحلیل ہورہی ہے ، خیال کاسترو ایک ہفتہ وزیر ہیں : ترجمان پنجاب حکومت

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ خیال کاسترو ایک ہفتے کے لیے وزیر بنے ہیں، عمران خان کا ارادہ ہے کہ 15 سے 20 دسمبر کے درمیان اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ عمران خان سے پرویز  الہٰی نےکاسترو کو وزارت دینےکی نہیں صرف محکمہ دینےکی بات کی تھی، وزارت دینے پر عمران خان نےکم لیکن باقی قیادت نے زیادہ ردعمل دیا، وزرات کا حلف نہ ہوتا تو زیادہ بہتر ہوتا۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے خلاف درج ایف آئی آر کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button