تازہ ترینتحریکخبریں

چیف الیکشن کمشنر ہمارے کیسز میں پارٹی بنے ہوئے ہیں ، فواد چوہدری

 تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ہمارے کیسز میں پارٹی بنے ہوئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پر ہم نے سپریم جوڈیشل کونسل میں کیس کیا ہوا ہے، وہ ہمارے کیسز میں پارٹی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت مل کر عمران خان کو نا اہل کرانا چاہتے ہیں، عوام بند کمروں کے فیصلے نہیں مانتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام کے فیصلوں کو مان کر پاکستان کو آگے بڑھایا جائے، نئے انتخابات کے بغیر ملک میں استحکام آنا ناممکن ہے۔

جواب دیں

Back to top button