
تحریک انصاف رہنما اسد عمر نے توہین عدالت نوٹس میں عدالت سے معافی مانگ لی۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کیخلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس جواد حسن نے کی،سی پی او، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش ہوئے۔
اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے توہین عدالت نوٹس پرمعافی مانگ لی ،پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی ۔
اسد عمر نے کہاکہ میرامقصد عدالتوں یا ججز کو نشانہ بنانا نہیں تھا ،عدالت نے کہا ہم کو اچھے سے علم ہے آپ نے کیا کہا۔







