
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد کا نجی مال سیل کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایسی فاشسٹ اورغیرجمہوری حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئ،اگر صرف احتجاج پر کشمیر کے وزیر اعظم سےایسی حرکتیں ہوں گی تو مقبوضہ کشمیر کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں اس ملک میں سرمایہ کار کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں؟ سسکتی معیشت ایسی حرکتوں سے مزید نیچے جائیگی،ملک میں جمہوریت بحال کریں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 6, 2022
فواد چوہدری نے ٹویٹر بیان میں کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے شہباز شریف کی تقریر کے دوران اپنی نشست پر کھڑے ہو کر کشمیر پر پاکستان کے کمزور مؤقف پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اس تقریب کے بعد پہلے منگلا میں سردار تنویر الیاس کی گاڑی کو روکا گیا اور آج اسلام آباد میں ان کے کاروبار کو سیل کر دیا گیا۔
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی فاشسٹ اور غیرجمہوری حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی، اگر صرف احتجاج پر کشمیر کے وزیراعظم سے ایسی حرکتیں ہوں گی تو مقبوضہ کشمیر کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس ملک میں سرمایہ کار کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں؟ سسکتی معیشت ایسی حرکتوں سے مزید نیچے جائے گی، ملک میں جمہوریت بحال کریں۔







