تازہ ترینخبریںپاکستان

ارشد شریف قتل پر عدالتی کمیشن کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھا : وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر عدالتی کمیشن بنانے کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جرنلسٹس سیفٹی فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ ارشد شریف کے قتل کے واقعے پر کینیا کے صدر سے بات کی تھی، آزادیٔ اظہارِ رائے ہر معاشرے کے لیے اہم ہے۔

واضح رہے کہ کینیا میں موجود صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button