تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی کمیٹی کی 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش

تحریک انصاف کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر اپنی سفارشات تیار کرلیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں میاں اسلم اقبال، محمود الرشید، حماد اظہر اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کمیٹی کے ارکان کی جانب سے 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ ارکان نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع نے بتایاکہ کمیٹی کی سفارشات پرپارلیمانی بورڈز کے اجلاسوں کے بعدتاریخ کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button