تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں15 روز کی توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں15 روز کی توسیع کردی۔

اِنکم ٹیکس گوشوارے 15 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

واضح ہے کہ گزشتہ دنوں کراچی چیمبر نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ31 دسمبر 2022 تک بڑھانے کی اپیل کی تھی۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد ادریس نے اپنی اپیل میں کہا تھا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے  ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کی جائے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 30 ستمبر 2022 کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا تھا ۔

جواب دیں

Back to top button