تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات آج ہوگی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات آج ہوگی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے موقف پر قائم ہیں۔

دوسری جانب عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی کو ہفتے کے روز لاہور طلب کر لیا ہے۔اس حوالے سے خرم شیر زمان نے کہا کہ ملاقات میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے استعفے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب عمران خان عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے متحرک ہوگئے ہیں، انہوں نے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم سے متعلق پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کے لیے مشاورت شروع کردی ہے

جواب دیں

Back to top button