
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اسمبلی کے جاری اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے نہیں کہا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جاسکتا ہے۔
اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہوتو گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا۔ ہم نے تمام کام آئین اورقانون کے دائرے میں رہ کرکیے ہیں اور کررہے ہیں۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) November 28, 2022
پرویز الہٰی نے کہا کہ اپوزیشن اقلیت میں ہے اور اقلیت میں ہی رہے گی ، عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی ہدایت پر اسمبلی توڑنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ق کے اراکین کی تعداد191ہے، تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق ہے، وہ لے آئے۔







