
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔
#حقیقی_آزادی_مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی شہر داخل ہو نے کیلئے پہنچے گا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اس شاندار مہم کی نگرانی کی آج دونوں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے، آخری مرحلہ آ گیا ہے تیار رہیں،عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 19, 2022
پاکستان تحریک انصاف کا لاہور سے شروع ہونے والا لانگ مارچ گزشتہ روز جہلم پہنچا تھا اور گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا تھا کہ اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو نئی درخواست دی جائے۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران نے گزشتہ روز روات کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو بغیر اجازت پنڈی میں داخل ہونے سے روکنے کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔
اس حوالے سے فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی شہر داخل ہونے کے لیے پہنچے گا۔ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اس شاندار مہم کی نگرانی کی، آج دونوں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آخری مرحلہ آ گیا ہے تیار رہیں، عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔







