تازہ ترینتحریکخبریں

احسن جمیل گجر نے عمر فاروق کے الزامات کی تردید کردی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر نے عمر فاروق کے الزامات کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں احسن جمیل گجر نے کہا کہ فرح نہ تو عمر فاروق کو جانتی ہے نہ ہی کبھی ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ فرح کا توشہ خانہ کے تحائف اور گھڑیاں بیچنے یا لینے دینے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

احسن جمیل گجر نے استفسار کیا کہ جو سنار مہنگی گھڑیاں خریدتا ہے کیا اس نے فوٹیج نہیں بنائی ہوگی؟ عمر فاروق سچ بول رہے ہیں تو وہ 2 ملین کی رسید پیش کردیں۔

فرح گوگی کے شوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ جیسے نیوٹرل فورم سے تفتیش کرالی جائے ۔

جواب دیں

Back to top button