
پاکستان اور آئرلینڈ وویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسر ا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا ، تین میچز کی سیریز میں مقابلہ ایک، ایک سے برابر ہے۔
دونوں ٹیمیں سیریز کے آخری میچ میں آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں مد مقابل ہوں گی، تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔
سیریز کے فیصلہ کن معرکے کیلئے پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔
آئرش ٹیم کی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کے علاوہ بیٹنگ ڈرلز کیں جبکہ اُنہوں نے موسیقی پر فزیکل ٹریننگ کی اور فٹ بال بھی کھیلی۔
لاہور کے خوشگوار موسم میں مہمان کھلاڑی پُرجوش دکھائی دیں







