تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان حملہ اور ارشد شریف قتل کیس: چیف جسٹس کی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے مشاورت حتمی مراحل میں داخل

چیف جسٹس عطا عمر بندیال کی عمران خان حملہ اور ارشد شریف قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے ساتھی ججز سے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملہ اور ارشدشریف قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے خطوط کے معاملے پر چیف جسٹس کی کمیشن تشکیل کیلئے ساتھی ججز سے مشاورت حتمی مراحل میں پہنچ گئی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں موجود تمام ججزسے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس عائشہ ملک سے پیر کو مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اسلام آبادسےاورجسٹس عائشہ ملک پاکستان سےباہرہیں، دونوں ججز اتوار کو واپس پہنچ کر پیر سے مقدمات کی سماعت شروع کریں گے

جواب دیں

Back to top button