تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، لندن سے وطن واپسی مؤخر

وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث اپنی لندن سے پاکستان روانگی مؤخر کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو گزشتہ روز پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم انہوں نے اپنا قیام ایک روز کے لیے بڑھا دیا تھا جس کے بعد انہیں آج وطن کے لیے روانہ ہونا تھا۔

تاہم اب شریف فیملی کے ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ وطن واپسی کے لیے ائیر پورٹ روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی، وزیراعظم کو ائیرپورٹ روانگی سے قبل ہلکا بخار محسوس ہوا ۔

جواب دیں

Back to top button