
امریکا کے مڈٹرم الیکشنز میں تاریخ رقم ہوگئی ، تین پاکستانی امریکنز ریاستی اسمبلی اور سینیٹ میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی اور ڈاکٹر سلیمان لالانی ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے پہلی بار رکن منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
کنٹکی میں ڈاکٹر سعود انور مسلسل تیسری بار ریاستی سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔
50 فیصد سے زائد گنے گئے ووٹوں کے مطابق کانگریس کے پاکستانی امریکن امیدوار ڈاکٹر آصف محمود پر حریف یونگ کم کو واضح برتری ہوگئی ہے۔ کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے علی سجاد تاج مسلسل تیسری بار آرٹیشیا شہر کے میئر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں







