تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب نے نئے آئی جی کی تقرری کےلیے غلام محمود ڈوگر سمیت 3 نام وفاق کو بھجوا دیے

پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی تقرری کے لیے وفاق کو 3 نام بھجوا دیے ہیں۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی منظوری کے بعد وفاق کو پینل کے نام بھجوا دیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے وفاق کو آئی جی پنجاب کے جو نام ارسال کیے ہیں، اُن میں فیاض احمد دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر شامل ہیں۔

پنجاب نے وفاق سے درخواست کی کہ بھجوائے گئے 3 ناموں میں سے کسی ایک افسر کو پنجاب کا صوبائی پولیس افسر (آئی جی) مقرر کیا جائے۔

پنجاب نے وفاق کو لکھا ہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار خدمات جاری رکھنے سے معذرت کرچکے ہیں۔

دوسری طرف صوبائی کابینہ سانحہ وزیرآباد میں آئی جی کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔

جواب دیں

Back to top button