تازہ ترینخبریںسیاسیات

عمران خان کے لانگ مارچ کو کوئی رعایت نہیں دینگے

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کسی صورت وفاقی دارالحکومت نہیں پہنچے گا، ہم مقابلہ کرینگے کوئی رعایت نہیں دینگے

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عمران خان کے خلاف جے آئی ٹی بننی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے عمران خان نے جھوٹ بولا اور جھوٹا سائفر ہوا میں لہرایا، بعد ازاں سائفر کو لیکر اس نےریاست کو گمراہ کیوں کیا؟ اب اس طریقے سےمعاملات نہیں چل سکتے۔

سربراہ جے یو آئی نے لانگ مارچ کو ناکام اور ٹھس قرار دیا اور کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا کہ آپ اسلام آباد آجائیں،میں حکومت اوروزیر داخلہ سےکہتا ہوں کوئی نرمی نہیں دکھانی، ہم مقابلہ کریں گےکوئی رعایت نہیں دی جائےگی

جواب دیں

Back to top button